Thursday, December 16, 2010

Maan aur Bachay Main Hisab

ایک شام چھوٹا سا لڑکا کچن میں اپنی ماں کے پاس آیا جب اس کی ماں کچن میں چیزوں کا درست جگہ پر رکھ رہی تھی۔اس بچے نے اپنی ماں کو ایک پیپر جس پر اس نے کچھ لکھا تھا تھما دیا۔ اس کی ماں نے تولیئے سے ہاتھ خشک کئے اور اس نے اس پیپر پر نگاہ ڈالی ۔
اس نے دن بھر کام کرنے پر جو لکھا :
$ 5.00 : گھاس کاٹنے کے لئے
$ 1.00 : آپ  کے  اس ہفتے اپنے کمرے کی صفائی کے لئے
0.5$ : آپ کے لئے دکان  پر جانے کے لئے
0.25 $  آیا کے طور پر میرے چھوٹے بھائی کو  سنبھالنے کے لئے
$ 1.00 : کوڑے کی ٹوکری اٹھانے پر
$ 5.00 : ایک اچھی رپورٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے
$ 2.00 : صفائی اور  لان کی دیکھ بھال کے لئے
واجب الادا کل : 14،75 $

خیر ،لڑکا اپنی ماں کے پاس کھڑا ہوا کر ان حسین لمحوں کو اپنی ماں کے دماغ میں محسوس کر رہا تھا۔
اس کی ماں نے اسی پیپر کو پلٹا اور پاس پڑے قلم سے اس پر لکھنا شروع کر دیا۔

نو ماۃ تک تمہیں اپنی کوکھ میں پالنے اور اٹھانے کے لئے
کوئی  قیمت نہیں
راتیں جاگ کر تمہارے آرام اور تمہارے لئے دعائیں کرنے کے لئے
کوئی  قیمت نہیں
ہر اس آہ اور آنسو ، جو میں نے تمہاری وجہ سے بہائے
کوئی  قیمت نہیں
وہ تمام راتیں جو میں نے تمہارے لئے جاگیں اور تمہیں سرد راتوں میں خشک  جگہ پر لٹایا
کوئی  قیمت نہیں
کھلونوں کے لئے ، خوراک کے لئے ، کپڑوں کے لئے اور تمہارے بہتے ناک کی صفائی
کوئی  قیمت نہیں
وہ سارا پیار اور وقت جو میں نے تمہارے نام کر دیا
کوئی  قیمت نہیں

جب لڑکے نے اس پیپر کی پشت پر لکھی تحریر کو پڑھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو کی لڑی تھی۔ اس نے اپنی ماں کو دیکھا  اور بولا    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماں میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔پھر اس نے  پیپر  پکڑا اور اس پر  لکھ دیا ۔
۔۔۔۔۔۔  مکمل ادائیگی ، ایڈوانس میں ۔

0 comments: